Live Updates

سانگلہ ہل: آئندہ الیکشن میںن لیگ اور پیپلزپارٹی کاپنجاب میں دنگل ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

انکل عمران خان کی طرف سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نورا کشتی کی بات محض سیاسی چٹکلہ ہے مخالفین کا سیاسی واویلا چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے مترادف ہے، پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 19:12

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سانگلہ ہل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آئندہ الیکشن میںن لیگ اور پیپلزپارٹی کاپنجاب میں دنگل ہوگا،چوہدری نثار کی چائے کی دعوت کیساتھ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط کا چیلنج نجومیوں کی طرح پیشینگوئی ہے ،مخالفین کا سیاسی واویلا چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے مترادف ہے،شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی مخالفین کی سیاست کے گرد سرخ لکیر کھینچ دے گی،انکل عمران خان کی طرف سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نورا کشتی کی بات محض سیاسی چٹکلہ ہے،وہ سانگلہ ہل سے جانے والے پیپلز پارٹی کے چار رکنی وفدشاہ جہاں بھٹی ایم پی اے،سید ابرار شاہ سابق ایم پی اے،چوہدری ارشاد علی انجم ایڈووکیٹ،اور محمد صدیق وائیں،سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ تخت لاہور والوں کی سیاست کا دھڑن تختہ ہونے کا وقت قریب آن پہنچا ہے،یہ اس وقت ہی پتہ چلے گاجب پنجاب میں پی پی اور ن لیگ کا دنگل ہوگا،اور واضع ہو جائے گا کون کتنے پانی میں تھا اور ہے، انہوں نے کہا کہ بھٹو کی برسی کے موقع پر آنے والا عوام کا سمندر مخالفین کی آنکھیںکھول دے گا،اور پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے بے لوث جیالوںپر فخر ہے،آئندہ انتخابات میں موثر قردار ادا کرنے والوں کو ہی پارٹی کی تنظیم نو میں شامل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسیوں کے خلاف چھپ کر کام کرنے والے نام نہاد ورکروں کے لیے کوئی گنجائش نہیں،یہ سہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے تما م سیاسی امور آصف علی زرداری کی قیادت میں ہی طے کرے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات