حکومت نے یونین کونسلوں کو پنجاب بھر میں ٹیکس لگانے کا اختیار دیدیا

شہری یونین کونسل کو تفریحی ٹیکس لگانے کا اختیار ہوگا ‘ یونین کونسلیں پارکنگ فیس ،بل بورڈز فیس بھی وصول کرسکیں گی

جمعرات 30 مارچ 2017 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) حکومت نے یونین کونسلوں کو پنجاب بھر میں ٹیکس لگانے کا اختیار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ٹیکس لگانے کی ذمہ داری یونین کونسلوں کو سونپ دی گئی ہے پنجاب کی شہری یونین کونسل کو تفریحی ٹیکس لگانے کا اختیار ہوگا جبکہ یونین کونسلیں پارکنگ فیس، تشہیر اور بل بورڈز فیس بھی وصول کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

دیہی کونسل غیرمنقولہ جائیداد پر ٹیکس اور جائیداد کے انتقال پر بھی ٹیکس لگا سکیں گی۔ یونین کونسلوں کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ مختلف فیسیں وصول اور اس میں اضافہ بھی کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :