ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ ناکام منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ، توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا جائے، ناصررمضان گجر

جمعرات 30 مارچ 2017 20:26

ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ ناکام منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ، توانائی بحران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجر نے کہا ہے کہ گرمیوں کے آغاز شروع ہوتے ہی توانائی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ بیڈگورننس اور ناکام منصوبہ بندی ہے ن لیگ نے اقتدار میں آتے ہی چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا لیکن اقتدار کے چار سال کا طویل عرصہ گذر چکا لیکن ملک بدستور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے وہ جمعرات کو مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلانا ت کرنے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں بجلی بنانے والی کمپنیوں کو رقم کی عدم ادائیگی سے اپریل ہی میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ 18گھنٹے تک جاپہنچے گا ،ملک میں نئے ڈیم نہ بنانے سے ڈیموں میں پانی کی کمی کا مسئلہ جوں کا توں ہے اور پن بجلی گھروںسے پیداوار میں کمی سے بھی لوڈشیڈنگ بڑھ رہی ہے وزارت پانی و بجلی گردشی قرضوں میں پھنسی ہوئی ہے اور وزارت نے تاحال تھرمل پاور کیلئی40ارب کی رق بھی جاری نہ کی ہے جس سے تھرمل منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے فی الفور قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ شروع کیا جائے اور عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے انہوںنے کہا کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے دعوئوں کے بھلاوے میں نہیں آئیں گی عوام آج ریلیف چاہتے ہیں حکومت ایک سال بعد چھ ماہ کے وعدے کی طرح پھر لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا دعوی کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ میٹرو بس،میٹروٹرین کی جگہ بجلی منصوبے شروع کیے ہوتے تو آج ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا لوڈشیڈنگ میں اضافہ ناکام منصوبہ بندی اور بیڈگورننس ہے ۔نندی پور پاور پلانٹ کہاں ہے اور اس سے کتنی بجلی پیدا ہورہی ہے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :