پاکستان نے سخت خشک سالی سے قحط متاثرین کی امداد کیلئے 10ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ سری لنکا روانہ کردی

جمعرات 30 مارچ 2017 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان نے سخت خشک سالی سے قحط متاثرین کی امداد کیلئے 10ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ سری لنکا روانہ کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت سخت خشک سالی کی وجہ سے قحط متاثرین کی امداد کیلئے دس ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ جمعرات کو بحری جہاز کے ذریعے سری لنکا روانہ کر دی گئی جو 3اپریل کو سری لنکا پہنچ جائیگی ،ْپاکستان پہلے ہی 25میٹرک ٹن چاول پی اے ایف کے ذریعی8 فروری کو سری لنکا بھیج چکا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام ضرورت اور مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کیساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعان کی فراہمی جاری رہیگی۔

متعلقہ عنوان :