سندھ میں زکوة فنڈ سے سالانہ 2 ارب روپے سے زائد کی رقم ایک لا کھ سے زائد مستحقین پر خرچ کئے جا تے ہیں ،وزیر زکوة سندھ سید ناصر حسین
امید ہے سید ناصر حسین شاہ محکمہ زکواة و عشر میں زکواة کی تقسیم کے نظام کو مزید منصفانہ اور شفاف بنائینگے، سید قائم علی شاہ کی تقریب سے خطاب
جمعرات 30 مارچ 2017 21:20
(جاری ہے)
صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے اس مو قعہ پر اپنے خطاب میں صوبے کے عوام اور خاص طور پر زکواة کے نظام کے سلسلے میں تاریخی اقدامات پر سید قائم علی شاہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،انھوں نے کہا کہ بحثیت وزیر اعلی سندھ اور بحثیت سینئر رہنما قائم علی شاہ کی عوام کیلئے خدمات اور پارٹی کیلئے رہنما ئی نا قابل فرامو ش ہیں جتنی تعریف کی جا ئے وہ کم ہے ،صوبا ئی وزیر نے صوبے میں زکواة کے نظام پر مزید روشنی ڈالتے ہو ئے بتایا کہ سندھ بینک کے توسط سے ایک لاکھ افراد میں گزارہ ا لائو نس کے طور پر زکواة فنڈز سے ایک ارب 20 کروڑ روپے سالانہ تقسیم کیئے جا تے ہیں ۔
زکو اة فنڈز سے 25 کروڑ روپے سالانہ سماجی بہبو د ،ما لی معاونت اور غریب لڑکیو ں کیلئے جہیز وغیرہ کے حوالوں سے خرچ کیئے جا تے ہیں ،صوبے کے ڈویژنل اسپتالوں جیساکہ سولاسپتال ،جنا ح اسپتال وغیرہ کے غریب مر یضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے زکواة فنڈز سے 35 کروڑ روپے سالانہ فراہم کیئے جا تے ہیں ۔پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکو اة وعشر کا محکمہ نو جو ان وزیر سید نا صر حسین شاہ کے حوالے کیا گیا ہے اور وہ ایک سید و سچے آدمی ہیں امید ہے کہ وہ محکمہ زکواة و عشر میں زکواة کی تقسیم کے نظام کو مزید منصفانہ اور شفاف بنا ئینگے ۔قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی ملک بھر کے غریب اور مظلو م عوام کی آواز ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کہتے تھے کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں ۔ملک میں بیروز گاری اور غربت بہت ہے پیپلز پا رٹی لوگوں کو روزگار دینے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکناًاقدامات کررہی ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ صوبے اور خصوصاًکراچی میں عوام کو جلد از جلد آرام دہ اور سستی سفری سہولیا ت درکا ر ہیں جس کیلئے حکومت فوری اقدامات میں مصروف ہے ،سندھ زکواة کو نسل کے چیئر مین جسٹس زاہد قربا ن علوی اور ممبر خالد لطیف اپنے خطابا ت میں سید قائم علی شاہ کے وزیر اعلی کے دور حکومت میں زکواة و عشر کے محکمے میں کیئے گئے بہترین اقدامات کو سراہا اور انکی تعریف کی ،انھو ں نے کہا کہ قائم علی شاہ کی خدمات صوبے اور پا رٹی کیلئے نا قابل فرامو ش ہیں ۔اس مو قعہ پر مہمانو ں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں ،جبکہ قائم علی شاہ کی صوبے کیلئے بہترین خدمات پر انھیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.