قائدآباد,سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے ناقص کا رکردگی پر 20تحصیلوںکے ڈپٹی ڈی ای اوزکو معطل کر دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 21:58

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے ناقص کا رکردگی پر پنجاب کی 20تحصیلوںکے ڈپٹی ڈی ای اوزکو معطل کر دیا،زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف مانیٹرنگ فورس کی رپورٹس کے مطابق خوشاب کی تحصیل نورپور تھل سمیت پنجاب بھر کی 20تحصیلوں کے پرائمری سکولوں میں تین ماہ سے سکول ٹیچرزاور طلباء کی حاضری صفر تھی جس کی بناء پر انہوں نے اپنے قانونی اختیارات استعمال کر تے ہوئے تحصیل نورپورتھل ،میانوالی،بھکر ،دریا خان اور سرگودھا سمیت 20تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرک آفیسرزکو فل فورمعطل کرتے ہوئے لاہور آفس میں رپوٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :