ناکام لیگ نے اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینا مشکل کر دیا ہے ، تحریک انصاف پنجاب

جمعرات 30 مارچ 2017 22:11

ناکام لیگ نے اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینا مشکل کر دیا ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمدچوہدری اورسابقہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے اپنے جاری کردہ مشترکہ ردِعمل میں کہا ہے کہ ناکام لیگ نے اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینا مشکل کر دیا ہے ، مسلسل حکمران عوام کاخون چوش رہے ہیں، حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ،آئے روزحکومت غریب پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے ، غربت کی چکی میںپسنے والی عوام پر حکومت پٹرول بم گرانے سے باز رہے ، پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قیمتوں میں اضافے کو پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے ، ممکنہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے کھلی دشمنی کاثبوت ہوگا ، ایک طرف روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیںآسمانوں سے باتیں کررہی ہیں دوسری طرف لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھر کردیا ہے اوپر سے حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ غریب آدمی سے سراسر زیادتی کے مترادف ہوگا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے نہ ریلیف دینے کاتہیہ کرررکھا ہے ،عوامی مسائل میں کمی کی بجائے خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے ،حکومت ہر محاذپر عوام کوریلیف دینے میںبُری طرح ناکام ہوچکی ہے ، نااہل حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی ،حکمران عوام سے انتقام لے رہے ہیں، (ن) لیگ نے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے ، لوڈشیڈنگ کامسئلہ وہی کاوہی ہے ، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں ۔