کوئٹہ، مجلس قائمہ کمیٹی کا اجلاس

ثقافت ، سیاحت و آثار قدیمہ کے محکموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ، چیئرمین قائمہ کمیٹی حاجی عبدالمالک کاکڑ

جمعرات 30 مارچ 2017 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) چیئرمین قائم کمیٹی برائے اطلاعات ، ثقافت، سیاحت ، آثار قدیمہ، میوزیم و لائبریریز حاجی عبدالمالک کاکڑ کی زیر صدارت مجلس قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسمبلی کے اراکین ولیم جان برکت، عارفہ صدیقی بھی موجود تھے جبکہ متعلقہ محکموں کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات عبدالفتح بھنگر، ڈائریکٹر جنرل نظامت تعلقات عامہ لعل جان جعفر، ایڈیشل سیکررٹری ثقافت عبدالمتین، ایڈیشل سیکرٹری کھیل یاسر خان کاکڑ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک کاکڑ نے کہا کہ موجودہ وقت اطلاعات تک رسائی کا دور ہے جبکہ صوبائی معاشی پیشرفت کے حوالے سے ثقافت ، سیاحت و آثار قدیمہ کے محکموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ اللہ نے بلوچستان کو بے پناہ سیاحتی مناظر اور جگہوں سے نوازا ہے علاوہ ازیں نوجوانوں کی ذہنی تربیت کے لئے محکمہ کھیل بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے اپنے محکموں کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ محکمہ اطلاعات کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات عبدالفتح بھنگر نے بتایا کہ محکمہ اطلاعات و نظامت اعلیٰ تعلقات عمہ حکومت و عوام میں رابطے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کو مزید وسعت دینے کیلئے تکنیکی استعداد کار و دیگر امور سے متعلق مشکلات بھی درپیش ہیں اس موقع پر کمیٹی کے اراکین ولیم برکت نے بتایا کہ محکمہ تعلقات عامہ کا کردار بلا شبہ نہایت ہی اہمیت کا حمل ہے مگر اس کو مزید موثر بنانے کیلئے بھی اقدامات ضروری ہیں علاوہ ازیں تمام اشتہارات میں قانونی پیچیدگیوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور تمام اخبارات کو یکساں فوقیت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :