سندھ میں زکواة فنڈز سے سالانہ تقریبا ً2 ارب روپے کی رقم مستحقین پر خرچ کی جاتی ہے،سید نا صر حسین شاہ

صوبا ئی وزیر زکواةو عشر کا سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خدمات کے اعتراف او رنا صر حسین شاہ کے محکمہ زکو اة و عشر کا قلمدان سنبھا لنے پر ان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) صوبا ئی وزیر زکواةو عشر،مذہبی امور، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں زکواة فنڈز سے سالانہ تقریبا ً2 ارب روپے سے زائد کی رقم ایک لاکھ سے زائد مستحقین پر خرچ کیئے جا تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سندھ زکواة کو نسل کی جا نب سے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خدمات کے اعتراف او رنا صر حسین شاہ کے محکمہ زکو اة و عشر کا قلمدان سنبھا لنے پر ان کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے اپنے خطاب میں کیا ۔

اس مو قعہ پر پیپلز پا رٹی کے رہنما وقار مہدی ،راشد ربانی کے علاوہ سیکریٹری محکمہ زکواة وعشر سندھ۔ چیئر مین سندھ زکواة کو نسل جسٹس زاہد قربا ن علوی ،ممبر سندھ زکواة کونسل خالد لطیف ،سندھ کی28 ڈسٹرکٹ کے چیئر مین سمیت پیپلز پارٹی کے مختلف رہنمابھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے اس مو قعہ پر اپنے خطاب میں صوبے کے عوام اور خاص طور پر زکواة کے نظام کے سلسلے میں تاریخی اقدامات پر سید قائم علی شاہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،انھوں نے کہا کہ بحثیت وزیر اعلی سندھ اور بحثیت سینئر رہنما قائم علی شاہ کی عوام کیلئے خدمات اور پارٹی کیلئے رہنما ئی نا قابل فرامو ش ہیں جتنی تعریف کی جا ئے وہ کم ہے ،صوبا ئی وزیر نے صوبے میں زکواة کے نظام پر مزید روشنی ڈالتے ہو ئے بتایا کہ سندھ بینک کے توسط سے ایک لاکھ افراد میں گزارہ ا لائو نس کے طور پر زکواة فنڈز سے ایک ارب 20 کروڑ روپے سالانہ تقسیم کیئے جا تے ہیں ۔

زکو اة فنڈز سے 25 کروڑ روپے سالانہ سماجی بہبو د ،ما لی معاونت اور غریب لڑکیو ں کیلئے جہیز وغیرہ کے حوالوں سے خرچ کیئے جا تے ہیں ،صوبے کے ڈویژنل اسپتالوں جیساکہ سولاسپتال ،جنا ح اسپتال وغیرہ کے غریب مر یضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے زکواة فنڈز سے 35 کروڑ روپے سالانہ فراہم کیئے جا تے ہیں ۔پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکو اة وعشر کا محکمہ نو جو ان وزیر سید نا صر حسین شاہ کے حوالے کیا گیا ہے اور وہ ایک سید و سچے آدمی ہیں امید ہے کہ وہ محکمہ زکواة و عشر میں زکواة کی تقسیم کے نظام کو مزید منصفانہ اور شفاف بنا ئینگے ۔

قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی ملک بھر کے غریب اور مظلو م عوام کی آواز ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کہتے تھے کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں ۔ملک میں بیروز گاری اور غربت بہت ہے پیپلز پا رٹی لوگوں کو روزگار دینے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکناًاقدامات کررہی ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ صوبے اور خصوصاًکراچی میں عوام کو جلد از جلد آرام دہ اور سستی سفری سہولیا ت درکا ر ہیں جس کیلئے حکومت فوری اقدامات میں مصروف ہے ،سندھ زکواة کو نسل کے چیئر مین جسٹس زاہد قربا ن علوی اور ممبر خالد لطیف اپنے خطابا ت میں سید قائم علی شاہ کے وزیر اعلی کے دور حکومت میں زکواة و عشر کے محکمے میں کیئے گئے بہترین اقدامات کو سراہا اور انکی تعریف کی ،انھو ں نے کہا کہ قائم علی شاہ کی خدمات صوبے اور پا رٹی کیلئے نا قابل فرامو ش ہیں ۔

اس مو قعہ پر مہمانو ں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں ،جبکہ قائم علی شاہ کی صوبے کیلئے بہترین خدمات پر انھیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ۔#

متعلقہ عنوان :