پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے پہلی جماعت میںبچوں کو داخل کرنے کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

چنیوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے پہلی جماعت میںبچوں کو داخل کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر کے دفتر میںمنعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنرمحمد ایوب خان ،ایم پی اے مولاناالیاس چنیوٹی نے بچوں کو سکول میںداخل کرنے کے فارم کو مکمل کرکے اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان نے کہا کہ اس سال ضلع کے لیے کچی جماعت کا ٹارگٹ 40498مقرر کیا گیا ہے جو کہ 26فیصد تک حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ یو پی ای /یو ایس ای نرسری تا بارہویں کا کل ٹارگٹ 188052مقرر کیا گیا ہے جو کہ 75فیصد سے زیادہ حاصل کر لیا گیا ہے نئے داخل ہونے والے بچوں کو کتابیں ،بیگ اور وردیاں مفت فراہم کی جائیں گی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر، ڈی ای او (میل) رائے محمد ارشاد،ڈسٹرکٹ آفیسر (فی میل)مسرت افزا، مہر عمر حیات سپراء ایس این اے ،تمام ڈپٹی ڈی ای اوز (مردانہ وزنانہ)اورنئے داخل ہونے والے بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :