وزیر اعلیٰ پنجاب انسانیت کیلئے درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں ، چوہدری محمد شفیق

جمعرات 30 مارچ 2017 23:19

رحیم یار خان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں اور ان کا ویژن ہے کہ حکومتی وسائل صوبہ کے ہر شخص تک پہنچے جبکہ تعلیم و صحت کی بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلیم پر ایک خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوصلہ کو مزید تقویت اس وقت ملتی ہے جب کرن اشتیاق جیسی محنتی بچیاں اپنی معذوری کو پس پشت ڈالتے ہوئے دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم حاصل کر تی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر رحیم یار خان کے چک133پی کی ہاتھ و پائوں سے معذور نہم کلاس کی طالبہ کرن اشتیاق سے ان کے گھر جاکر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ثاقب ظفر، ایم این اے میاں امتیاز احمد، ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ سمیت دیگر افسران و عوامی نمائندگان موجو دتھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو اس طالبہ کی ہمت ، عزم و استقامت نے شدید متاثر کیا اور وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اس با ہمت طالبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس طالبہ کے لئے 7لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کرتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اب اس بچی کو سکول آمدو رفت کے لئے وہیکل کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

صوبائی وزیر نے میڈیا کو بھی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق، کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ثاقب ظفر، ایم این اے میاں امتیاز احمد، ایم پی اے چوہدری محمود الحسن چیمہ نے طالبہ کو 7لاکھ روپے مالیت کا چیک وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کیا۔اس موقع پر طالبہ کرن اشتیاق نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جس طرح محنت و سچی لگن سے ہم جیسے غریب ، معذور اور مستحق بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہم بھی ان کی امید پر پورا اترے ہوئے اس ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :