محکمہ زکوة و عشر کے تحت صوبہ میں زکوة کی تقسیم کے نظام کو مزید شفاف اور منصفانہ بنایا جائیگاتقریب سے صوبائی وزیر نا صر حسین ، سید قائم علی شاہ ،جسٹس زاہد قربان علوی ،خالد لطیف ودیگر کا خطاب

جمعہ 31 مارچ 2017 14:24

محکمہ زکوة و عشر کے تحت صوبہ میں زکوة کی تقسیم کے نظام کو مزید شفاف اور ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) صوبا ئی وزیر زکوةو عشر،مذہبی امور، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں زکوة فنڈز سے سالانہ تقریبا ً2 ارب روپے سے زائد کی رقم ایک لاکھ سے زائد مستحقین پر خرچ کیئے جا تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کے روز سندھ زکوة کو نسل کی جا نب سے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خدمات کے اعتراف او رنا صر حسین شاہ کے محکمہ زکو اة و عشر کا قلمدان سنبھا لنے پر ان کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے اپنے خطاب میں کیا ۔

تقریب میں پیپلز پا رٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی ،رکن سندھ اسمبلی ساجد جو کھیو ،راشد ربا نی ،نجمی عالم ،سندھ بھر کی ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹیو ں کے چیئر مین سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ئوں کے علاوہ سیکریٹری محکمہ زکوة وعشر سندھ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سندھ زکوة کو نسل جسٹس زاہد قربا ن علوی ،ممبر سندھ زکوة کونسل خالد لطیف بھی مو جو د تھے ۔

صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے اس مو قعہ پر اپنے خطاب میں صوبے کے عوام اور خاص طور پر زکوة کے نظام کے سلسلے میں تاریخی اقدامات پر سید قائم علی شاہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،انھوں نے کہا کہ بحثیت وزیر اعلی سندھ اور بحثیت سینئر رہنما قائم علی شاہ کی عوام کیلئے خدمات اور پارٹی کیلئے رہنما ئی نا قابل فرامو ش ہیں جتنی تعریف کی جا ئے وہ کم ہے ،صوبا ئی وزیر نے صوبے میں زکوة کے نظام پر مزید روشنی ڈالتے ہو ئے بتایا کہ سندھ بینک کے توسط سے ایک لاکھ افراد میں گزارہ ا لائو نس کے طور پر زکوة فنڈز سے ایک ارب 20 کروڑ روپے سالانہ تقسیم کیئے جا تے ہیں ۔

زکو اة فنڈز سے 25 کروڑ روپے سالانہ سماجی بہبو د ،ما لی معاونت اور غریب لڑکیو ں کیلئے جہیز وغیرہ کے حوالوں سے خرچ کیئے جا تے ہیں ،صوبے کے ڈویژنل اسپتالوں جیساکہ سولاسپتال ،جنا ح اسپتال وغیرہ کے غریب مر یضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے زکوة فنڈز سے 35 کروڑ روپے سالانہ فراہم کیئے جا تے ہیں ۔پیپلز پا رٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکو اة وعشر کا محکمہ نو جو ان وزیر سید نا صر حسین شاہ کے حوالے کیا گیا ہے اور وہ ایک سید و سچے آدمی ہیں امید ہے کہ وہ محکمہ زکوة و عشر میں زکوة کی تقسیم کے نظام کو مزید منصفانہ اور شفاف بنا ئینگے ۔

قائم علی شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پیپلز پا رٹی ملک بھر کے غریب اور مظلو م عوام کی آواز ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کہتے تھے کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں ۔ملک میں بیروز گاری اور غربت بہت ہے پیپلز پا رٹی لوگوں کو روزگار دینے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکناًاقدامات کررہی ہے ،انہو ں نے مزید کہا کہ صوبے اور خصوصاًکراچی میں عوام کو جلد از جلد آرام دہ اور سستی سفری سہولیا ت درکا ر ہیں جس کیلئے حکومت فوری اقدامات میں مصروف ہے ،سندھ زکوة کو نسل کے چیئر مین جسٹس زاہد قربا ن علوی اور ممبر خالد لطیف اپنے خطابا ت میں سید قائم علی شاہ کے وزیر اعلی کے دور حکومت میں زکوة و عشر کے محکمے میں کیئے گئے بہترین اقدامات کو سراہا اور انکی تعریف کی ،انھو ں نے کہا کہ قائم علی شاہ کی خدمات صوبے اور پا رٹی کیلئے نا قابل فرامو ش ہیں ۔

اس مو قعہ پر مہمانو ں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئیں ،جبکہ قائم علی شاہ کی صوبے کیلئے بہترین خدمات پر انھیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔