قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی گئی

جمعہ 31 مارچ 2017 15:34

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی گئی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس اور مقتولہ کے والدین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت11 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید کارروائی کیلئے سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ گواہان کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روز سماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار شدہ ملزموں وسیم اور حق نواز کو پیش کیا گیا ،ْ ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے ازخود پیش نہیں ہوا تاہم اشتہاری ملزم ظفر تاحال گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :