کے ایم سی اور ڈی ایم سی میں پارکنگ فیس کا تنازع،عدالت نے تفصیلات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی

جمعہ 31 مارچ 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی اور ضلعی میونسپل کارپوریشن کے درمیان پارکنگ فیس کی وصولی کے تنازعہ پر کے ایم سی کو تفصیلات جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی میونسپل کارپوریشن کے درمیان پارکنگ فیس کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سی جنوبی کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور نے موقف اختیا ر کیا کہ پارکنگ وصولی کا اختیار ضلعی میونسپل کارپوریشن کے پاس ہے کے ایم سی کی جانب سے غیرقانی وصولی کی جارہی ہے۔ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر اور ٹی ایم خان تین بڑے روڈ ہیں جہاں سے پارکنگ کی مد میں بڑی آمدن ہوتی ہے۔قانونی طور پر پارکنگ کا اختیار ڈی ایم سی کے پاس ہے۔عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے پر کے ایم سی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت نے کے ایم سی کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعاپر دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :