یوم پاکستان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، الفا کلب کی فائنل میں رسائی

جمعہ 31 مارچ 2017 17:33

یوم پاکستان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، الفا کلب کی فائنل ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل الفا کلب نے حلیم بوائز کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر پاکستان اسپور ٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے بی بی اے کے اشتراک سے منعقد ہونے والے یوم پاکستان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ جمعہ کو لیگ کے آخری میچ میں ہوگا۔

سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں الفا کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے آرام باغ کلب ساؤتھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد35-38 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ الفا کلب کی جانب سے شاہ میر نے 12، ارسلان خان نے 11، مبشیرحسین نے 7 جبکہ آرام باغ کی جانب سے اسد امام نے 9 ، زین العابدین نے 9، فضیل احمد نی8 پوائنٹس اسکورکئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں نشترک کلب نے حلیم بوائز کو 31-49 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 14 طلحہ امجد نے 13 اسد علی نے 12 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے سیمی نے 16 عد نان احمد نے 7 اور دانش بیگ نے 5 پوائنٹس اسکورکئے ان میچوں میں طارق حسین ، غلام رسول ، ممتاز احمد ، عامر غیاث ، نزاکت خان ، اور محمد جاوید نے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ فارس واسطی اور ضائمہ طارق نے اسکور ر اور ٹائم کیپر کے فرائض انجام دئے درین اثناکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدے داران کو ہد ایت کی ہے کہ وہ فائنل کے موقع پر اتوار 2 اپریل کو 8:00 بجے رات آرام باغ پر رپورٹ کریں۔ فائنل کے موقع پر انجینئر محفوظ الحق مہمان خصوصی ہونگے اور ایس ایس بی کے کنسلٹنٹ مشیر ربانی تقریب تقسیم انعامات کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :