سیالکوٹ,آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی حکمرانوں کے اقتدار سے ساری پاکستانی قوم سخت تنگ ہے , صدف بٹ

جمعہ 31 مارچ 2017 23:05

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور حکمرانوں کے اقتدار سے ساری پاکستانی قوم سخت تنگ ہے اور قوم مسلم لیگ (ق) کے سنہری دور حکومت کو یاد کررہی ہے اس لئے انتخابات میں مسلم لیگ (ق) قومی وصوبائی اسمبلیوں کی ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کرے گی ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن وسٹی صدر سیالکوٹ صدف بٹ نے حاجی پورہ میں پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

مرزا مظہر مشتاق ، رانا نور احمد اوردیگر بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔ صدف بٹ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے کارکن متحد ومتحرک ہیں اور اب نواز لیگ کو دھاندلی کرنے نہیں دی جائے گی کیونکہ ن لیگ ہمیشہ دھاندلی کرکے کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آجاتی ہے اور اقتدار میں آکر ن لیگ نے جتنی کرپشن ولوٹ مار موجودہ دور میں کی ہے اس سے ساری قوم آگاہ ہے ، صدف بٹ نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ق) نواز لیگ کے مخالفین سے مل کر انتخابات میں حصہ لے گی اور ن لیگ کی سیاست کا صفایا کردے گی ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی جلد سیالکوٹ کا دورہ کریں گے اور یہاں اہم اعلانات کریں گے ۔

(جاری ہے)

جس سے کارکنوںا ور شہریوں کے جذبے بلند ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :