داعش نے دمشق میں عدالت کی عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ہفتہ 1 اپریل 2017 09:40

دمشق۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) رواں ماہ کے وسط میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک عدالت کی عمارت اور ایک ریستوران میں ہوئے خود کش حملوں کی ذمہ داری جہادی گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔ ان حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔شام میں باغی گروپوں کی جانب سے ان حملوں کی مذمت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

داعش کا موقف پیش کرنے والے جریدے النبا کی تازہ ترین اشاعت میں ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پہلے خود کش حملہ آور نے شہر کی ایک عدالت میں داخل ہو کر خود کش دھماکے سے قبل فائرنگ کی تھی۔

داعش کے میگزین کے مطابق ایک دوسرے خود کش بمبار نے خود کو ایک ریستوران میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ مارچ 2011 سے شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک ،32000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :