پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلا کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ، جعلی ڈگری کے حامل 3 امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:03

پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلا کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلا کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا فیصلہ، جعلی ڈگری کے حامل 3 امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید عظمت بخاری نے جعلی ڈگری کے حامل 3 امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ان میں فیروزوالہ کے رانا شکیل، عمران عزیز اور محمد اجمل شامل ہیںواضح رہے کہ امیدواروں نے جعلی ڈگریوں سے وکالت کے لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، زیر دفعہ 420، 468،471 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :