پنجاب بار کونسل نے جعلی ڈگری کے حامل تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء) پنجاب بار کونسل نے جعلی ڈگری کے حامل تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید عظمت بخاری نے جعلی ڈگری کے حامل تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جن میں فیروزوالہ کے رانا شکیل، عمران عزیز اور محمد اجمل شامل ہیں۔واضح رہے کہ امیدواروں نے جعلی ڈگریوں سے وکالت کے لائسنس کیلئے درخواست دی تھی۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 420، 468،471 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :