جیولری شاپ پر دوران ڈکیتی سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنیوالے ملزم کی ضمانت خارج

ہفتہ 1 اپریل 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) دیہاڑے جیولری شاپ پر ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت ضلعی عدالت اسلام آباد نے خارج کر دی، ڈکیتی میں ملوث دیگر پانچ ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے گزشتہ روز تھانہ کورال کی حدود میں ایک جیولری شاپ پر ڈاکہ ڈالنے اور دکان کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزم سید محمد علی شاہ کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج کر دی، ملزم نے اپنے دیگر5ساتھیوں کے ہمراہ جیولری شاپ میں ڈکیتی کر کہ5لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لوٹے تھے جبکہ دکان کے سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت کرنے پر پھندہ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ملزم محمد علی شاہ کے دیگر 5ساتھیوں کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

وقار/عدنان)

متعلقہ عنوان :