قومی ایئر لائن نے عام کے ساتھ خواص کو بھی نہ بخشا

ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے والی ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا کاسوٹ کیس گم

اتوار 2 اپریل 2017 11:50

قومی ایئر لائن نے عام کے ساتھ خواص کو بھی نہ بخشا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا دعویٰ ہے کہ ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے پر پی آئی اے حکام نے ان کے 4 بیگز میں سے ایک کو غائب کردیا ہے اور اس حوالے سے کوئی اطمینان بخش جواب بھی نہیں دیا جارہا۔

(جاری ہے)

ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ وہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 کے ذریعے ٹورنٹو سے کراچی پہنچیں۔

کراچی پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان سمیت 3 مسافروں کا سامان غائب ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ 4 سوٹ کیس میں سے ایک بیگ واپس نہیں ملا جبکہ گم ہونے والے بیگ میں کپڑے اور تحائف تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے رہا۔

متعلقہ عنوان :