فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیں ناکامیوں پرتھائی لینڈ فٹبال ٹیم کے کوچ مستعفی

اتوار 2 اپریل 2017 14:10

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) ورلڈ کپ 2018 تک پہنچنے کی مہم میں ناکامی پر تھائی لینڈ کی فٹبال ٹیم کے کوچ کیاٹیساک سیناموانگ نے عہدہ چھوڑدیا۔

(جاری ہے)

سابق اسٹرائیکر 2014 سے ملکی ٹیم کی ذمے داری سنبھالے ہوئے تھے، ایشین کوالیفائنگ میں تھائی لینڈ کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ سنادیا۔کیاٹیساک سیناموانگ نے انسٹا گرام پرلکھا کہ میں تھائی نیشنل ٹیم میں ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، اس کے ساتھ انہوں نے ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

متعلقہ عنوان :