وقار یونس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کا کریڈٹ انضمام الحق کو دیدیا

انضمام کی حکمت عملی اور کام سے خوشی ہوئی، چیف سلیکٹرنے وہ کام کیا جو دوسرے سلیکٹر ز کرنے سے ہچکچاتے ہیں،سابق کوچ

پیر 3 اپریل 2017 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انضمام الحق کی حکمت عملی اور کام سے خوشی ہورہی ہے،انہوں نے وہ کام کیا جو دوسرے سلیکٹر ز کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وقار یونس نے کہا کہ شاداب، حسن اور رومان رئیس جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرکے اچھا کام کیا ، نوجوان کھلاڑی بھی توقعات پر پورا اترے ،قابل تعریف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا کریڈٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کو جاتا ہے،میں نے اپنے دور میں ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو اہمیت دینے کی بات کی۔وقار یونس کا یہ بھی کہناتھاکہ ماضی میں سلیکٹرز زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے ڈرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :