نشتر کلب نے یوم پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 3 اپریل 2017 17:56

نشتر کلب نے یوم پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) معروف ٹیم نشتر کلب نے نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل الفا کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 41-47 پوائینٹس سے شکست دیکر یوم پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آرام باغ پر سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ایس او اے کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، چیئرمین امجدعلی خان ، طارق حسین، یعقوب قادری، عظمت اللہ خان، آغا محمود رضا، ضائمہ طارق، محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر غلام محمدخان نے سیکریٹر ی اسپورٹس سلیم رضا کو انکی کھیلوں میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محفوظ الحق نے کے بی بی اے کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اعلان کیا کہ جولائی میں ان کے صاحبزادے مشکور الحق کے نام سے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کرائیں گے۔

فائنل میں ریفریز کے فرائض پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ریفریز بورڈ نے انجام دیئے۔ فائنل میں نشتر کلب کی جانب سے علی چن زیب نے 21، طلحہ امجد نے 14 اور اسد علی نے 5 جبکہ الفاز کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر نے 14، سید بختیار نے 10 اور ارسلان خان نے 7 پوائنٹس اسکور کئے۔ آخر میں تقسیم انعامات میں نشتر کلب کو پانچ ہزار اور ٹرافی الفاز کلب کو تین ہزار اور ٹرافی امپائر ایسوسی ایشن کو 10 ہزار جونیئر بریگیڈ کو نقد انعام اور اسناد ملیر ٹارجن کلب کو بہترین نظم و ضبط ٹرافی اور ون یونٹ کلب کو فیر پلے ٹرافی دی گی۔

متعلقہ عنوان :