حناء پرویز بٹ سے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹراور صوبائی ڈائریکٹرکی ملاقات

پیر 3 اپریل 2017 19:50

حناء پرویز بٹ سے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹراور صوبائی ڈائریکٹرکی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) پاکستانمسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حناء پرویز بٹ سے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورکے اور یو ایس ایڈ کے صوبائی ڈائریکٹر الائسن میفر لینڈنے ملاقات کی‘ ملاقات میں پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ میں انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجہ میںہونیوالی کامیابیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مزید پیشرفت کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اس بات زور پر دیا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر کیخلاف قانون وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتہاء پسندی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ میں امن عامہ کے قیام سمیت مختلف عوامی فلاحی منصوبے لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :