کولمبین حکام نے منشیات کی سپین سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، شمالی پورٹ سٹی برنکویلا میں6.1ٹن کوکین قبضے میں لے لی

پیر 3 اپریل 2017 20:34

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) کولمبین حکام نے شمالی پورٹ سٹی برنکویلا میں6.1ٹن کوکین قبضہ میں لے لیا ہے جب اس کو بحری جہاز میں سپین پہنچایا جانا تھا،یہ بات حکومت نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

کولمبین تاریخ میں یہ تیسری بڑی کوکین کی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے،حکام نے بتایا ہے کہ اس کی عمومی قیمت200ملین یورو(213ملین ڈالرز) تھی۔وزیر دفاع لوئیس کارلوس نے بتایا ہے کہ یہ منشیات گلف کلین کی ملکیت تھیں جو کولمبیا کا سب سے بڑا منظم جرائم پیشہ گروپ ہے۔انسداد منشیات حکام نے یہ کوکین اس کنٹینر میں پائیں جو کاٹھ کباڑ لوہے سے لوڈ تھا اور سپین کی بندرگاہ الیگسیسراس کی طرف جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :