لاہور,محکمہ بہبود آبادی نے بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہفتہ آگاہی مہم کا آغاز

پیر 3 اپریل 2017 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) محکمہ بہبود آبادی نے بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہفتہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں مختلف سیمینار ز ،آگاہی واک اور ورکشاپ منعقد کی جائیں گی اور عوام کو بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات اور بچوں کی پیدائش میں وقفے بارے آگاہ کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آبادی منانے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اس سلسلے میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی واک کابھی اہتمام کیا گیا جس میںمحکمے کے افسران سمیت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک میں شریک شرکاء نے آگاہی بینرز اورفلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر پیدائش میں وقفے اور بڑھتی آبادی کے نقصانات بارے عوام کو آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :