وائٹ ہاؤس نے امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کا پہلا سرکاری پورٹریٹ جاری کر دیا

منگل 4 اپریل 2017 11:58

وائٹ ہاؤس نے امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کا پہلا سرکاری پورٹریٹ ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) وائٹ ہاؤس نے امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کا پہلا سرکاری پورٹریٹ جاری کر دیا ہے۔امریکی انتظامیہ کے مطابق 46 سالہ سابق ماڈل میلانیا ٹرمپ کی یہ تصویر وائٹ ہاؤس میں لی گئی۔

(جاری ہے)

میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'امریکی خاتونِ اول کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں امریکی عوام کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔میلانیا ٹرمپ نیو یارک میں اپنے دس سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ رہتی ہیں۔امید کی جا رہی کہ میلانیا ٹرمپ اپنے دس سالہ بیٹے بیرن کی سکول کی پڑھائی مکمل ہو جانے کے بعد ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس منتقل ہو جائیں گی۔میلانیا ٹرمپ دوسری امریکی خاتونِ اول ہیں جن کی پیدائش امریکہ سے باہر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :