گذشتہ ہفتے کے وسط سے یمن میں القاعدہ کے حامیوں کے خلاف 20 اضافی فضائی حملے کیے گئے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

منگل 4 اپریل 2017 12:05

گذشتہ ہفتے کے وسط سے یمن میں القاعدہ کے حامیوں کے خلاف 20 اضافی فضائی ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) ا مریکا نے گزشتہ ہفتے کے وسط سے یمن میں القاعدہ کے حامیوں کے خلاف 20 اضافی فضائی حملے کیے ۔ یہ بات امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جیف ڈیوس نے صحافیوں کو بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 28 فرری سے اب تک امریکا کی طرف سے یمن میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کیے جانے والے فضائی حملوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔ یمن میں القاعدہ کا گروپ ’’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ‘‘ سرگرم ہے۔ ڈیوس کے مطابق ان حملوں میں عسکریت پسندوں، اٴْن کے انفراسٹرکچر، لڑائی کی پوزیشنوں اور ساز وسامان کو نشانہ بنایا گیا۔