چینی صدر شی جن پنگ دو روزہ سرکاری دورے پر فن لینڈ پہنچ گئے

شی امریکی ہم منصب کی دعوت پر جمعرات کو فلوریڈا پہنچیں گے، خاتون اول پینگ لی یوآن اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی چینی صدر کے ہمراہ

منگل 4 اپریل 2017 15:16

چینی صدر شی جن پنگ دو روزہ سرکاری دورے پر فن لینڈ پہنچ گئے
ہلسنکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) چینی صدر شی جن پنگ فن لینڈ کے صدر لی نینی سو ٹو کی دعوت پر فن لینڈ پہنچ گئے ،دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ امریکی ہم منصب کی دعوت پر جمعرات کو فلوریڈا پہنچیں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صدر شی جن پنگ فن لینڈ کے صدر سولی نینی سو ٹو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر چین کے صدر شی جنپنگ بیجنگ سے خصوصی طیارے کے زریعے فن لینڈ پہنچ گے ہیں۔

وہ 6 اپریل تک فن لینڈ کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

چینی صدر ہیلسنکی کے صدارتی محل میںفن لینڈ کے صدر لی نینی سو ٹو اور ان کی شریک حیات جینی ہوکیو کے مہمان ہیں ۔ دورہ فن لینڈ کے بعد وہ وہاں سے 6اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہپہنچیں گے ۔ دورہ امریکہ کے دوران وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے ۔ چینی صدر کے ہمراہ خاتون اول پینگ لی یوآن اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی ہیں ۔یاد رہے کہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت کے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور قابل تجدید توانائی میں خاص طور پر دلچسپی رکھتے ہیں ۔