Live Updates

پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے‘ پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے،پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے‘ عمران خان بتائیں کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

منگل 4 اپریل 2017 16:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے،ہم پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے،پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، عمران خان بتائیں کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام منشور کا حصہ ہے،بھٹو سیاست میں انقلاب لائے، بھٹو کے قتل پر انصاف کے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے،ملک کی خارجہ پالیسی کیلئے بھٹوجیسے نڈرلیڈرکی ضرورت ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، عمران خان بتائیں کہ چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جم کر میدان میں آچکی ہے، ہم پی ٹی آئی کی طرح الزامات کی سیاست نہیں کرتے، آصف زرداری اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات