کے پی کے حکومت کرک اور ہنگو میں گیس چوری معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ،شاہد خاقان عباسی

منگل 4 اپریل 2017 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کے پی کے حکومت کرک اور ہنگو ڈسٹرکٹ میں گیس چوری کے معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ ان علاقوں میں ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری ہورہی ہے حکومت کہاں ہے چوروں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جتنی گیس راولپنڈی اسلام آباد میں استعمال ہورہی ہے وہاں ایک گھنٹہ میں چوری کی جاتی ہے حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام کیوں ہے کیا کے پی کے میں گیس چوری میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن ہوگا ان کے پاس پولیس رینجرز اور فوج موجود ہے ان سے مدد لی جاسکتی ہے۔ چوروں کے خلاف کمپرومائز نہیں کریں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کے پی کے حکومت مدد لے۔ (عابد شاہ)