عوامی نیشنل پارٹی کے تحت 21مئی کو ولیکا گرائونڈ سائٹ میں جلسہ عام منعقدکیا جائیگا

مئی کو مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کو کراچی ائر پورٹ سے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائیگا، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ

منگل 4 اپریل 2017 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہائوس میں صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور ،صوبے اور شہر کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ، اجلاس کے بعد صوبائی صدر اورپختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکز ی و صوبائی حکومت،صوبائی و بلدیاتی حکومت کے درمیان الزامات اور قانون کے دروازوں کو کھٹکھٹانا مناسب طرز عمل نہیں ہیںآئی جی سندھ کی تقرری اور کراچی کے سب سے بڑے پارک کے حوالے سے تنائو کی صورت افسوس ناک ہے ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ حکمرانوں نے ماضی کچھ نہیں سیکھا یہ طرز عمل عوام میں سیاست دانوں کے حوالے سے اچھی رائے کا سبب نہیں بن رہاآئی جی سندھ کے حوالے سے صوبے اور مرکز کے درمیان محاذ آروائی انتہائی افسوس ناک ہے شہر میں قیام امن کے لیے حوالے سے موجودہ آئی جی سندھ کی کاوشیں انتہائی لائق تحسین ہیںکراچی کی عوام نے کئی دہائیوں سے بد ترین حالات کا سامنا کیا ہے گزشتہ چند برسوں سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس میں رینجرز اور پولیس کی کوششیں اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں گزشتہ چند روز سے صوبائی پولیس کے سربراہ کے حوالے سے وفاق اور صوبے کے درمیان جو صورت حال جاری ہے اس پرہمیں انتہائی تشویش ہے اہم انتظامی فیصلوں کا اپنا فورم ہوتا ہے اس حوالے سے الیکٹرونک ،پرنٹ اور سوش میڈیا میں بحث و مباحثے اچھا شگون نہیں ہے اس تمام صورت حال میں سب سے زیادہ نقصان کراچی کا ہورہا ہے ،اب بھی وقت ہے وفاقی ،صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کریں،عوام نے انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے ایوانوں میں بھیجا ہے محاذ آروائی اور کشمکش میں متاثر کراچی کے شہری ہی ہوں گے،مرکزی ،صوبائی اور کراچی کی بلدیاتی حکومتیں شہریوں پر رحم کریں،جتنا کراچی ملکی معیشت میں حصے دار ہے اس کے سا تھ اتنا ہی بد تر سلوک کیا گیا ہے ،تیس سال سے شہر میں مسلط ٹولہ اور ماضی کی صوبائی حکومتیں شہر کے مسائل کی ذمہ دار ہیں،آج کراچی کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کا تصور بھی محال ہے ، حکمراں ملک کی معاشی شہ رگ پر رحم کریں مہنگائی ،بد امنی اور گرمی سے بلبلاتے شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے راست اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ شہری سکھ و سکون کا سانس لے سکیں، اکیس مئی کو ولیکا گرائونڈ سائٹ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس سے پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان بھی خطاب کریں گے ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا صوبائی ورکرز کنونشن کا رواں ماہ جلد انعقاد کیا جائے گا، پارٹی کے شہید رہنماء صادق زمان خٹک اور ایمل زمان خٹک کی چوتھی برسی کا جلسہ مورخہ سات مئی کو کورنگی بلال کالونی منعقد کیا جائے گاجس میں پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،سانحہ بارہ مئی کا جلسہ لانڈھی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں باچا خان مرکز میں پارٹی عہدیداران کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔