پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن وفد کی سیکرٹری صحت سندھ فضل اللہ پیچوہو سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

فضل اللہ پیچوہو نے نے پیرامیڈیکل کے جائز مطالبات حل کرنے یقین دہانی کرادی ، کمیٹی تشکیل دے دی گئی

منگل 4 اپریل 2017 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے گزشتہ روز سیکرٹری صحت سندھ فضل اللہ پیچوہو سے ملاقات کی ۔وفد میں صوبائی صدر محمد اسماعیل جسکانی جنرل سیکرٹری عبدالجبار کنبھر حق نواز سیال اور نریش کمار شامل تھے ۔ملاقات کے دوران وفد نے سیکرٹری صحت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

فضل اللہ پیچوہو نے نے پیرامیڈیکل کے جائز مطالبات حل کرنے یقین دہانی کر ائی اور اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ا سپیشل سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی سیکرٹری سیکشن آفیسرشال ہوںگے ۔ سیکرٹری صحت نے ہیلتھ الائونس کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجنے نیا سروس اسٹرکچر منظور کرنے پیرامیڈیکل کونسل حوالے سے لیٹر اور سفارشات جلد بھیجنے کی سندھ میڈیکل فیکلٹی کو بورڈ کا درجہ دینے اور پیرامیڈکل اسکولز کو کالج کا درجہ دینے ٹیکنکل پوسٹوں کو اپگرڈیشن کرنیاور ضلع تھرپارکر اور کوہستان کے ہیلتھ ملازمین کو ہارڈ ایریا الاونس دینے سمیت تمام مطالبات کو ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کمیٹی کو جلدازجلد اپنی سفارشات بنا کر دینے کا حکم دیا ۔