بھارتی کر کٹ بورڈنے رمیزراجہ سے بدلہ لے لیا،آئی پی ایل کمنٹری ٹیم سے باہر

بدھ 5 اپریل 2017 13:14

بھارتی کر کٹ بورڈنے رمیزراجہ سے بدلہ لے لیا،آئی پی ایل کمنٹری ٹیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) پاکستان سپرلیگ کے سفیراورپینل کے اہم ترین کمنٹیٹر رمیزراجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی بھارتی بورڈکے حکام کو ایک نظر نہیں بھائی جس نے اٴْنہیں آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے خارج کردیاہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے آئی پی ایل 2017ء کیلئے پاکستانی کمنٹیٹرز کوایک بارپھر نظراندازکردیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رمیزراجہ آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں لیکن پی ایس ایل میں سفیربننے کے بعد اٴْنہیں مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے نہیں بلایاگیا۔بھارتی بورڈنے آئی پی ایل2017ء میں جس 20رکنی کمیٹی کااعلان کیاہے، اٴْس میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور کیون پیٹرسن کے علاوہ خواتین کمنٹیٹرزبھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :