کراچی ، حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

وہ گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں

بدھ 5 اپریل 2017 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے وطن واپسی کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔