چیف آف سروان نواب اسلم رئیسانی سے قبائلی و سیاسی رہنماوں کی ملاقاتیں

بدھ 5 اپریل 2017 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی،سردارشیرپاؤ ساتکزئی،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر روزی خان کاکڑ،جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسینیٹر مولانا محمد خان شیرانی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیربسم اللہ خان کاکڑ،حاجی ملک بابا جان شاہوانی ، سابق ناظم چلتن ٹاؤن سلطان بڑیچ، ملک منیرکاسی ، حاجی علی خان مینگل ،ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر مسعود نوشیروانی ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کندرانی ایڈؤوکیٹ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے بدھ کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور سابق وزیراعلیٰ و چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی کی عیادت کی اورانکی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :