کوئٹہ ،سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے انتظامیہ کی بلوچ دشمن ناروا پالیسیوں کے خلاف 12اپریل کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 5 اپریل 2017 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے انتظامیہ کی بلوچ دشمن ناروا پالیسیوں کے خلاف بروز بدھ 12اپریل دن 11:30کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف بھر پور آواز سیاسی و جمہوری انداز میں احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا بی این پی کوئٹہ کے تمام کارکنوں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ اس احتجاجی مظاہرے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔