Live Updates

لیاقت جتوئی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ،اعلان دادو میں 22 اپریل کے جلسہ میں کریں گے

سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،عمران خان

جمعرات 6 اپریل 2017 16:22

لیاقت جتوئی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ،اعلان دادو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) سندھ سے سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم باضابطہ اعلان دادو میں 22 اپریل کو جلسہ میں کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے لیاقت جتوئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان لیاقت جتوئی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے دادو میں 22اپریل کو جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں لیاقت جتوئی باضابطہ طورپر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرینگے اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے لیاقت جتوئی سے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کے وبال سے اپنی قوم کو بچائیں گے ۔

سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ظلم اور استحصال سے عاجز آچکے ہیں اور عمران خان کے انتہائی شدت سے منتظر ہیں ،ْ سندھ میں آئندہ حکومت انشاء اللہ تحریک انصاف بنائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات