ْ مسلم لیگ (ق) نے شہر کے ہوسٹلوں پر سکیورٹی نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

جمعرات 6 اپریل 2017 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رکن عامر سلطان چیمہ نے شہر میں واقعہ ہوسٹلوں پر سکیورٹی کا معمور نہ کیے جانے کے خلاف ایک تحریک التوائے کار سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں سینکڑوں مرد اورخواتین کے ہوسٹلز واقع ہیں ہوسٹل مالکان اپنے مکینو ںسے سکیورٹی گارڈ کے نام پر اضافی رقم وصول کررہے ہیں لیکن ان ہوسٹلوں میں سکیورٹی نام کی کوئی چیز نہیں جس سے ہوسٹلوں میں مقیم شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔(اے ملک)