عوام کے حقوق کا نعرے لگانے والی پیپلز پارٹی کریشن پارٹی بن چکی ، سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکے مارے گئے ہیں ،عابد شیر علی

سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ،زرداری ٹولہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے زرداری نے آنٹی ایان علی کے ذریعے اربوں روپے بیرونی ملک منتقل کئے ،شرجیل انعام میمن کرپشن کا بادشاہ ہے،سرکٹ ہاوس مکلی ٹھٹھہ میں بجلی کے بلوں کے متعلق کھلی کچری سے خطاب

جمعرات 6 اپریل 2017 20:23

عوام کے حقوق کا نعرے لگانے والی پیپلز پارٹی کریشن پارٹی بن چکی ، سندھ ..
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی مملکت وزیر برائے بجلی پانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا نعرے لگانے والے پیپلز پارٹی کریشن پارٹی بن چکی ہے، سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکے مارے گئے ہیں ،سندھ کی عوام تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ،سندھ کے عوام کے زمینوں پر قبضے کئے گئے ہیں ،پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات قائم کرکے عوام کو ہراساں کیا گیا ہے اور پیپلز پارٹی 37سالوں سے سندھ کے عوام کو لوٹی چل آرہی ہیں ،سندھ کے اسکول کا ہیڈ ماسٹر زرداری ہونے کی وجہ سے سندھ کے عوام تعلیم سے محروم ہیں۔

سرکٹ ہاوس مکلی ٹھٹھہ میں بجلی کے بلوں کے متعلق کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ زرداری ٹولہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، زرداری نے آنٹی ایان علی کے ذریعے اربوں روپے بیرونی ملک منتقل کئے ،شرجیل انعام میمن کرپشن کا بادشاہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابا سید خورشید شاہ اپنے شہر سکھر کو بھی نہ بنا سکے تو وہ کیا کرینگے ،پیپلز پارٹی چوروں اور جھوٹے وعدہ کرنے والی جماعت بن چکی ہے ، سندھ کو برباد کرنے والوں کیلئے پیغام ہے کہ عوام کا سیلاب زرداری کو بہہ کر لے جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کے ٹولے کو سمندر پار بھاگنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر ٹھٹھہ آیا ہو اور وزیراعظم نے ٹھٹھہ سجاول کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کوپورا کرونگا ،سندھ آکر مجھے بے پناہ پیار اور محبت ملی ہے اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سندھ کے عوام کو ظالموں سے نجات دلائیں گے، عوام نوازشریف کا ہاتھ مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی طاقت سے ملک کے وزیراعظم نوازشریف ہونگے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی ،سید ریاض شاہ شیرازی ،سید شاہ حسین شاہ شیرازی ،سید شفقت حسین شاہ شیرازی ،حاجی حنیف میمن اور دیگر موجود تھے ۔#