Live Updates

ْلاہور: پانامہ کا فیصلہ محفوظ ہونے سے ملک میں سیاسی سٹے بازی شروع ہو گئی ہے، بابر اعوان

نواز شریف اور ان کی حکومت کے پاس پانامہ لیکس میں بچنے کا کوئی راستہ نہیں،عمران خان کے وکیل کے وکیل کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 اپریل 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2017ء) پانامہ کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد ہو جانا چاہیئے، پانامہ کا فیصلہ محفوظ ہونے سے ملک میں سیاسی سٹے بازی شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ دنیا میں پانامہ میں ملوث افراد نے استعفے دئیے یا عدالتوں نے ہمت کر کے فیصلے دئیے، نواز شریف اور ان کی حکومت کے پاس پانامہ لیکس میں بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کے فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ پانامہ کیس میں ملوث افراد کی موجودگی میں شفاف انتحابات نہیں ہو سکتے ًساٹ بابر اعوان ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں خاندانوں کی سیاست ہو رہی ہے، صرف ایک جماعت ایسی ہے جس میں خاندان کی سیاست نہیں ہوتی، حکومت کی گڈ گورننس کا حال یہ ہے کہ ٹماٹر کیلئے عوام کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

جو سبزیاں ماضی میں اضافی ہونے پر جانوروں کو ڈالی جاتی تھیں وہی آج عوام لائنوں میں لگ کر خریدنے پر مجبور ہیں۔(ایم خالد)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات