سکھر، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شملہ معاہدہ کے تحت بھارت سے تھرپارکر کی 5 ہزار اسکوائر زمین واپس لی , قائم علی شاہ
صنعتی ادارے اور اسٹیل ملزکی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اون کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہوں ،سابق وزیر اعلیٰ سندھ
جمعرات 6 اپریل 2017 21:49
(جاری ہے)
سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے فروغ میں سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے اور خیرپور اسپیشل اکنامک زون سمیت دیگر منصوبے قائم کیے ہیں جبکہ 70 کلو میٹر حیدرآباد تا سانگھڑ روڈ کی تعمیر بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کوآپریٹو نظام نافذ کرکے زرعی کاروبار اور صنعت کو بڑھایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تھر کا کوئلہ سندھ واسیوں کے لیے نعمت اور سونے سے کم نہیں ہے ہماری کوشش ہوگی کہ 2018 تک کوئلے کو نکال کر توانائی کے منصوبے پرموثر کام کیا جائے جس سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اس منصوبے پر سندھ کے بجٹ سے بھی زیادہ اڑھائی ارب ڈالر خرچ ہونگے جس سے پاکستان ترقی کرے گا اس سلسلے میں وفاق وزیر خزانہ کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ وفاق سندھ میں صنعتوں کے فروغ میں دلچسپی کا مظاہرہ کرے ۔
سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پانی اور بجلی ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے توانائی کی ضروریات مکمل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لاہور سڑک کو سی پیک معاہدے میں شامل کرایا ہے انہوں نے سرمایہ کاروں پ ر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خیرپور اسپیشل اکنامل زون میں سرمایہ کاری کریں یہاں چاول، گندم، کھجور، کپاس اور دیگر میوے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیوی انڈسٹری کی شروعات شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کی ، اسٹیل ملزسمیت دیگر صنعتوں اور اداروں کی اونر شپ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح کی جائے انہوں نے کہا کہ خیرپور اسپیشل اکنامل زون میں چائنا کمپنی نے اپنا کام شروع کردیا ہے اس زون کو کامیاب بنانے کے لیے نثار احمد صدیقی جیسے ماہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں کیونکہ انہوں نے ملکی سطح کا تعلیمی دارا بناکر ثابت کیا ہے کہ ادارے کیسے بنتے ہیں اور کیسے چلائے جاتے ہیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے زرعی ماہر ڈاکٹر نور نے کہا کہ سندھ حکومت اور سید قائم علی شاہ کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن آج دیکھ اور سن کر پختہ یقین ہوگیا ہے کہ انہوں نے عملی اقدامات کیے ہیں کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے خطاب میںبتایا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کولڈ اسٹوریج، وئیرہائوس، دودھ، پلاسٹک، جوس اور دیگر اشیاء کی کمپنیوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے ۔ سیمینار سے نیوزی لینڈ کے زرعی ماہر ڈاکٹر پیٹر ریکس ٹوزر، سکھر آئی بی اے کے ڈائریکٹرنثار احمد صدیقی، زرعی ماہر رئیس غلام قاسم جسکانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے سیکریٹری مظہر خان، لعل بخش منگی، اما م ڈنو ملاح اور دیگر موجود تھے۔، بعد ازاں مہمان خصوصی، زرعی ماہرین اور دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈ دی گئی اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سکھر آئی بی اے کی لائبریری کا دورہ کیا ۔ سیمینار کل 7 اپریل 2017 کو بھی آڈیٹوریم ہال میں جاری رہے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.