ملک میں سیاسی خانہ بدوش اور لوٹا سیاست عروج پر ہے،اجمل خان وزیر

جوتے چوری کر نے والوں کو تو جیل بھیج دیاجا تا ہے لیکن ملک کو لوٹنے والوں کو پروٹوکول ملتے ہے،نائب صدر مسلم لیگ (ق)

جمعرات 6 اپریل 2017 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ آج ہر پارٹی میں سیاسی خانہ بدوش اور لوٹا سیاست دان چودھری شجاعت حسین کی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں یہ لوگ اُن کے پاس ہو تے ہیں جس کے پاس اقتدار ہوں پاکستان کے 95فیصد لیڈر ڈیلر ہے چوری کر نے والوں کو تو جیل بھیج دیاجا تا ہے لیکن ملک کو لوٹنے والوں کو پروٹوکول ملتے ہے پانامہ کے فیصلے کے منتظر ہے پانامہ فیصلہ آنے پر ملک نیا رُخ لیگا اور ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر 2017کے آخر میں عام انتخابات ہو نے کا امکان ہے ملک کو ایلیٹ کلاس لوگوں سے آزاد کرانا ہو گا اللہ اللہ کر کے کا بینہ سے فاٹا اصلاحات منظور کرائے لیکن اصلاحات پر عمل درآمد نہ کر نے سے واضع ہو تا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے مردم شماری نتائج کے بعد مسلم لیگ ن کے من پسند حلقہ بندیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں شمولیتی پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے پارٹی کو منظم کر نے کیلئے نئے سرے سے کام شروع کیا ہے خیبر پختونخوا اور فاٹا سے پارٹی کو منظم کر نے اور گھڑ بنا نے کیلئے نئے سرے سے تنظیمیں تشکیل دے رہے ہیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا سے مختلف اضلاع سے لوگوں نے پارٹی قائدین کے وژن سے متاثر ہو کر ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں فاٹا کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے اُنہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے لئے مختص 90ارب فنڈ کو منتقل کر کے پنجاب میں اُن پر نئے منصوبے کرا نا چاہتے ہے فاٹا میں کرکٹ لانے کا خیر مقدم کرتے ہے لیکن یہ فاٹا اصلاحات کیلئے تاخیری حربے ہو سکتے ہے ملک میں جاری مردم شماری میں فاٹا کے عوام کواپنے ہی علاقوں میں شمار کیا جا ئے خوا ںوہ کہی بھی ہو اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ یہ کیسا ہو سکتا ہے کہ فاٹا سے منتخب نمائندے وزیر اعلیٰ کے بجا ئے گورنر کے ماتحت ہو نگے ایف سی آر کی وجہ سے فاٹاکے عوام کا ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں ان کو فوری ختم کردیناچاہیے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مردم شماری کے بعد ممکنا طور پر ہو نے والے حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا مسلم لیگ ن اس سے اانے والے الیکشن میں دھاندلی کیلئے راستہ ہموار کر رہی ہے کیونکہ ان لوگوں نے دھاندلی کر نے میںپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق نے پشاور کے حلقہ پی کے 4سے پیپلز پارٹی کے مدد خان ،جے آئی اور اے این پی کے دیر سے طارق محمود ،صلاح ا لدین ، عطاء اللہ ،ساجد علی،امتیاز،جان باز خان اور دیگر افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :