صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، ڈاکٹروں سمیت دیگر ملازمین جائز حقوق کیلئے ہڑتال پر مجبور ہیں

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور کا احتجاج سے خطاب

جمعرات 6 اپریل 2017 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے اور ڈاکٹروں سمیت محکمہ صحت کے ملازمین اپنے جائز حقوق کیلئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں،محکمہ صحت کے کلیریکل اور ما تحت ہڑتالی ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پرفیشنل الاؤنس ان ملازمین کا جائز مطالبہ ہے اور حکومت ان مطالبات کو تسلیم کر کے اہم نوعیت کے محکمہ کو مزید تباہ ہونے سے بچائے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری ملازمین سمیت پہلی بار افسران بھی ہڑتالوں پر رہے کیونکہ یہاں کسی کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ، انہوں نے صوبے کے ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹروں اور نرسوں کی حاضری سمیت ہسپتالوں کے دیگر اٴْمور کا جائزہ لیا جائے اور ناقص انتظامات پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات سمیت علاج معالجے کی سہولیات کا نہ ہونا صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی اصلاح کیلئے اقدامات کرے تاکہ صوبہ میں موجود ہسپتالوں کو عالمی معیار پر لاکر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں عملے کی بھرتی کیلئے قواعد وضوابط کا خیال رکھا جائے جبکہ صوبے میں عارضی ڈاکٹروں کو مستقل اور کلاس فور ملازمین کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الا?نس کی منظوری دی جائے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی موثر فراہمی کو یقینی بنائے لیکن صوبہ پختونخوا میں صحت کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات کی شدید قلت ہے یہاں تک کہ بعض ہسپتالوں میں بجلی پانی اور ایمرجنسی آلات کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔

اور طبی آلات کے فقدان کی وجہ سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہسپتالوں میںمفت ادویات کا ملنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔دریں اثنائ انہوں نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت پانامہ کے جال سے نکل نہیں پا رہی جس کی وجہ سے ادویات ساز کمپنیاں من مانی کرتے ہوئے عوام کو لو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ان پر ہاتھ ڈالنے والوں کے اپنے ہاتھ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

متعلقہ عنوان :