وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی جس کرسی پر براجمان ہیں وہ ان کو شریف فیملی کی وفاداری کے عوض نصیب ہوئی ہے وگرنہ ان کی گفتگو اورحرکات کی روشنی میں انہیں پاگل خانے میں ہی ہونا چاہئے‘ عابد شیرعلی دوسروں پر تنقید سے پہلے اس بات کا جواب دیں کہ ان کی جماعت کی جانب سے کئے گئے بجلی کی فراہمی کے وعدے کب پورے ہونگے

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویڑن شہلا رضا کی وفد سے بات چیت

جمعرات 6 اپریل 2017 22:37

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی جس کرسی پر براجمان ہیں وہ ان کو شریف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی جس کرسی پر براجمان ہیں وہ ان کو شریف فیملی کی وفاداری کے عوض نصیب ہوئی ہے وگرنہ ان کی گفتگو اورحرکات کی روشنی میں انہیں پاگل خانے میں ہی ہونا چاہئے۔ عابد شیرعلی دوسروں پر تنقید سے پہلے اس بات کا جواب دیں کہ ان کی جماعت کی جانب سے کئے گئے بجلی کی فراہمی کے وعدے کب پورے ہونگے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویڑن شہلا رضا نے ضلعی سیکریٹری اطلاعات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں سینٹرل کے اطلاعات سیکریٹری شہزاد مجید، شرقی کے وقاص شوکت اور کورنگی کے اسماعیل(جانی) میمن بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار سے اب تک صرف قومی اثاثوں کو گروی رکھااور عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ہی مسلط کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کئے گئے بجلی، بے روزگاری، صحت اورترقی کے دعوے کرنے والے آج عوام کو بتائیں کہ4سالوں میں صرف اشتہارات کے علاوہ کہاترقی ہوئی ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ ن لیگ کے وزرائ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کے مصداق عوام کی توجہ پانامہ اسکینڈل سے ہٹانے کے لئے عوام کو بے قوف بنا رہے ہیں۔تخت را?نڈ کے بادشاہ کی سندھ کے دو مخصوص علاقوں میں یاترابھی عوامی ردعمل سے بچنے کی ایک کوشش تھی لیکن سندھ کے عوام نے اس ڈرامے کو اپنے سیاسی شعور سے شکست دیدی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ شریف براداران کرپشن کے سردار ہیں۔