پی ٹی آئی مردہ سیاسی گھوڑوں کی جمعہ بازار بن گئی ہے، سینیٹر سعید غنی

دادو کی عوام نے لیاقت جتوئی کو ہمیشہ ٹھکرایا ،اب وہ دوسرے سیاسی خانہ بدوش کیساتھ پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہوگئے ہیں،بیان

جمعرات 6 اپریل 2017 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سعید غنی نے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مردہ سیاسی گھوڑوں کی جمعہ بازار بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی اور ممتاز بھٹو لاوارث لاش ہیں جنہیں اب کوئی نہیں پوچھتا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ دادو کی عوام نے لیاقت جتوئی کو ہمیشہ ٹھکرایا اور اب وہ دوسرے سیاسی خانہ بدوش کے ساتھ پی ٹی آئی کی کشتی میں سوار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :