آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میںبارش ، برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ او ر آسمانی بجلی اور مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق 8زخمی

جمعہ 7 اپریل 2017 12:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میںبارش ، برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ او ر آسمانی بجلی اور مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق 8زخمی متحدہ سڑکیں بند ،بجلی کا نظام درہم برہم ،ٹیلیفونک نظام بھی متاثرہ ہوکر رہ گیا عوام کا دارلحکومت مظفرآباد سے زمینی و مواصلاتی رابطہ منقطع ،ساڑھے چار لاکھ سے زائد کی آبادی محصور ہوکر رہ گئی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں ، برفباری ، اور تیز آندھی کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جِس کے باعث بجلی کی تاریں اور ٹیلیفونک نظام بھی درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دارلحکومت مظفرآباد میں سیوریج لائنیں بند ہونے کی وجہ سے گٹر ابل کر سڑکوں پر بہنے لگے جو تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ،وادی نیلم میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ،ایک دوسرے حادثے میں آسمانی بجلی گِرنے سے ایک نوجوان شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پتھر لگنے سے 3افراد زخمی دوسری جانب بھیڑی تا مظفرآباد ،صادقہ موڑ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند ایک ہفتے سے بھیڑی اور اُس کے دیگر علاقوں میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام حلقہ نے شدید احتجا ج کیا مگر بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی جبکہ شاہراہِ نیلم ، کمسر ، دیولیاں کے مقام سے ٹریفک کے لئے بند مظفرآبادتا مانسہرہ ، لوہار گلی کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ،جبکہ مظفرآباد تاراولپنڈی ، دلائی ، راڑہ کے مقام سے شاہراہِ سرینگر مختلف مقاما ت سے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کیا جارہا ہے ،صدّن گلی ، پیرچناسی ، کیل ، لیپہ ، اٹھمقام ،شاردہ ، میں 2سے ڈھائی فٹ تک برفباری پڑ چکی ہے جبکہ مزید کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں او ربجلی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے ساڑھے چار لاکھ افراد پر مشتعمل آبادی ،دارلحکومت مظفرآباد سے منقطع ہوکر رہ گئی ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے دریائے جہلم ، دریائے نیلم جو نالہ لئی کا منظر پیش کرنے لگا تھا بارشوں اور گلیشر پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھنے لگی دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے لیول سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ دیگر قریب ترین علاقے سیراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :