قائمہ کمیٹی پانی و بجلی نے ''انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ترمیمی)بل ''2017 کی ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی

پاکستان میں پن بجلی پیدا کر نے کی صلاحیت1 لاکھ میگاواٹ تک ہے ، شرم کی بات کہ ہم ہائیڈل سے اس وقت صرف 7ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بھاشاپن بجلی منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نی10 سال لٹکائے رکھا ،ہم نے فیصلہ کیا کہ بھاشا ڈیم خود بنائیں گے، چیئر مین واپڈ ا مزمل حسین کی کمیٹی کو بریفنگ

جمعہ 7 اپریل 2017 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے ''انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ترمیمی)بل ''2017ترامیم کیساتھ منظورکر لیا،بل کے تحت انڈس ریور کمیشن کی سالانہ رپورٹس حکومت کیساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی پیش کی جائیں گی ۔ چیئر مین واپڈ ا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں پن بجلی پیدا کر نے کی صلاحیت1 لاکھ میگاواٹ تک ہے مگر شرمناک بات یہ ہے کہ ہم اس وقت صرف 7ہزار میگا واٹ بجلی ہائیڈل سے پیدا کر رہے ہیں، بھاشاپن بجلی منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نی10 سال لٹکائے رکھا ہم نے اب فیصلہ کیا کہ بھاشا ڈیم خود بنائیں گے۔

ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت پانی و بجلی عمر رسول نے رمضان میں کم لوڈ شیڈنگ کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں 1300میگاوٹ اضافی بجلی سسٹم میں لائیں گے ،رمضان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کیلئے صنعتی سیکٹر کی بجلی جزوی طور پر بند کی جائے گی اورصارفین کو ایک گھنٹہ فالتو بجلی دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئر مین ارشدخان لغاری کی زیرصدارت وزارت پانی و بجلی میں ہوا،اجلاس میں ممبران کمیٹی ،وزارت پانی وبجلی کے ایڈیشنل سیکر ٹری اور ایم ڈی پیپکو عمر رسول ،چیئر مین ارسامظہر علی شاہ ،چیئر مین واپڈا و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ملک میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کی لہر پر بریفنگ دیتے ہوئے وزارت پانی وبجلی کے ایڈیشنل سیکر ٹری اور ایم ڈی پیپکو عمر رسول نے اعتراف کیا کہ رواں ماہ لوڈ شیڈنگ میں کمی ممکن نہیں ہے۔بجلی کی پیداوار 11ہزار میگاواٹ سے زائد ہے جبکہ طلب 17ہزار میگاواٹ تک ہے، بجلی کا شاٹ فال اس وقت 4ہزار 400میگاواٹ ہے جو بڑھ کر پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جائے گا۔

جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی مگر جن علاقوں میں بجلی چوری یالائن لاسززیادہ ہیں،وہاں 12سی14گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری رہے گی ۔ وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید بھی سنائی ، ایڈیشنل سیکرٹری عمر رسول کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں 1300میگاوٹ اضافی بجلی سسٹم میں آنے کا امکان ہے۔رمضان میں گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کیلئے صنعتی سیکٹر کی بجلی جزوی طور پر بند کی جائے گی اورصارفین کو ایک گھنٹہ فالتو بجلی دیں گے۔

نومبر تک سی پیک منصوبوں سے بجلی کی ترسیل شروع ہو جائے گی،رواں سال بجلی کی طلب24ہزارمیگاواٹ تک جاسکتی ہے،رکن کمیٹی سید وسیم حسین نے کہا کہ کراچی میں نہ پانی ہے اور نہ بجلی عوام رو رہی ہے،پاکستان کا معاشی ہب کہلوانے والا شہر کراچی میں بجلی کا مسلہ سنگین ہو گیا ہے،کراچی کے عوام کیساتھ زیادتی ہورہی ہے،کے الیکٹرک کوآزادچھوڑاہواہے، پی پی پی یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں، وزارت نے انہیں کھلی چھٹی دی ہوئی ہے 62 ارب کی اوور بلنگ پر لکھے گے خط کی کاپی مانگ رہا ہوں لیکن وزارت کیوں نہیں دے رہی کے الیکٹرک کی وجہ سے پینے کا پانی بڑا مسلہ بن گیا ہے۔

نواب یوسف تالپور نے پنجاب سے ادھار پانی دینے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب ہمیں پانی آدھا ر دے بعد میں واپس کر دیں گے ۔چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کا سندھ کو پانی کی فراہمی میں تاخیر کا اعتراف کیا چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کی پانی دستیابی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارشوں کے بعد گدو میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہو ا ہے ، پہلی بار پنجاب کی نہروں کا پانی روک کر سندھ کو پانی دیا گیا ،پانی کے ذخائر میں ایک لاکھ40 ہزار کیوسک فٹ اضافہ ہو ا، سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا ہے سندھ کو 40 ہزار کیوسک فٹ پانی کے بجائے اب 45ہزار کیوسک فٹ پانی دیا جا رہا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ سندھ تک پانی پہنچنے میں8سی10دن لگ جاتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ تربیلا اور منگلا کے بعد غازی بروتھا واحد منصوبہ ہے جو بروقت مکمل کیا گیا جبکہ نیلم جہلم منصوبے سے فروری 2018تک بجلی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پن بجلی پیدا کر نے کی صلاحیت1 لاکھ میگاواٹ تک ہے مگر قابل شرم بات ہے کہ ہم اس وقت صرف 7ہزار میگا واٹ بجلی ہائیڈل سے پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاشاپن بجلی منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نی10 سال لٹکائے رکھا ہم نے اب فیصلہ کیا کہ بھاشا ڈیم خود بنائیں گے۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :