خیبرایجنسی،لنڈیکوتل چروازئے چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس کی کارروائی ،دو منشایت فروش گرفتار

جمعہ 7 اپریل 2017 21:15

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل چروازئے چیک پوسٹ پر خاصہ دار فورس نے اے کاروائی کے دوران ائس نشہ فروخت کرنے والے دوافراد گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل چروازئے چیک پوسٹ پر نائب صوبیدار محمداللہ افریدی اور خاصہ دار فورس نے اے کاروائی کے دوران ائس نشہ اور اشیاء فروخت کرنے والے دوفراد گرفتار کر لئے جن کی قبضے سے 15ائس نشہ کے ساشے برامد کر لئے ،لنڈیکوتل کے تحصیلدار ارشاد خان نے رابطے پر بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہیں واضح رہے کہ پولیٹکل انتظامیہ نے ائس نشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہیں اور اس ضمن میں ائس فروخت کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرالئے ہیں اور علاقے میں آئس نشہ پینے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔